پاکستان جرمن پریس کلب کی میٹنگ میں ممبر شپ کی توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے

پاکستان جرمن پریس کلب کی ممبر شپ کا فارم یہاں ڈاؤن لوڈ کریں-
پاکستان جرمن پریس کلب کی میٹنگ میں ممبر شپ کی توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔صدر پاکستان جرمن پریس کلب شیخ مظفرالحسن کی زیر صدارت اجلاس میں باہمی مشاورت سے فیصلہ کیا گیا کہ  پاکستان جرمن پریس کلب جرمنی بھر سے تمام افراد کو ممبر شپ کی دعوت دے۔جن میں صف اول میں ایسے حضرات جو کسی بھی طرح سے شعبہ صحافت سے منسلک ہیں۔ان کے بعد ایسے حضرات جو سمجھتے ہیں کہ پریس کلب کی سرگرمیاں جرمنی میں پاکستانی کیمونٹی کے لیے موثر ثابت ہوئی ہے۔جرمنی میں بسنے والے سبھی افراد ممبر شپ حاصل کر سکتے ہیں۔
ممبر شپ کو  پاکستان جرمن پریس کلب کے قوانین کے مطابق دو شعبہ جات میں تقسیم کیا گیاہے، ایک ایسے افراد جو صحافت سے تعلق رکھتے ہیں اور دوسرا وہ افراد جو پریس کلب کو کسی طور پر بھی سپورٹ کرنا چاہتے ہیں  ان کواعزازی ممبر شپ دی جاے گی-
ممبر شپ کے لیے مندرجہ ذیل فارم ڈاوؤن لوڈ کر کے بذریعہ ای میل یا ڈاک پریس کلب کو ارسال کریں پریس کلب آپ  سے رابطہ کریں گے۔

پاکستان جرمن پریس کلب کی ممبر شپ کا فارم یہاں ڈاؤن لوڈ کریں

Click Hier