پاکستان جرمنی پریس کلب جرمنی

saleem-butt

سلیم پرویز بٹ صدر پاکستان جرمن پریس کلب

اسلام وعلیکم
پاکستان جرمنی پریس کلب جرمنی میں ایک رجسٹرڈ ادارہ ہے اور اس کے ممبران مختلف پاکستانی اور جرمن میڈیا ہاوسز کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں۔جن میں پاکستانی معروف ٹیلی ویژن کے علاوہ پرنٹ میڈیا اور آئن لائن خبارات شامل ہیں۔
پاکستان جرمن پریس کلب ایک طرف پاکستان کی طرح اپنی صحافتی سرگرمیاں انجام دے رہا ہے تو دوسری طرف اووسیز ہونے کی وجہ سے اپنا فرض سمجھتا کہ کیمونٹی کے درمیان رابطوں کے لیے راہ ہموار کرے۔
پاکستان جرمن پریس کلب کے ممبران پاکستانی کیمونٹی کے علاوہ سرکاری اور نیم سرکاری پروگراموں کی کوریج بھی کرتا ہے۔انٹر نیشنل ایونٹس پاکستانی ٹیلی ویژن پر براہ راست پیش کر چکا جن میں جرمن پارلیمنٹ سے لیکر جرمنی میں اقوام متحدہ کی عالمی سیکورٹی کانفرس شال ہیں۔مختلف جرمن وزارتوں کے ساتھ پاکستانی معاہدوں کی کوریج متعلقہ وزارتوں سے کر چکا۔
اس کے علاوہ پاکستان جرمن پریس کلب کی از حد کوشش ہے کہ جرمنی میں آباد پاکستانی کیمونٹی کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرے اس کے لیے پاکستان جرمنی پریس کلب ہمیشہ سے کوئی نا کوئی کیمونٹی میٹنگ کرتا رہتا ہے۔یوم پاکستان اور یوم آزادی کے موقعوں پرکیمونٹی پروگراموں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔